26.7 C
Islamabad

فلسطینی ریاست کا قیام ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا خاتمہ کر سکتا ہے، متحدہ عرب امارات

دبئی :متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ رہنما لانا زکی نسیبہ نے کہا ہے کہ صرف فلسطینی ریاست کا قیام ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا خاتمہ کر سکتا ہے۔عرب نیوز کے مطابق نائب وزیر برائے سیاسی امور اور وزیر خارجہ کی نمائندہ لانا زکی نسیبہ نے مغربی کنارے کے الحاق کی تجاویز پر اسرائیل کو ایک بار پھر انتباہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو قومی خودمختاری کو لاحق خطرات کا سامنا ہے اور ایسی ڈراؤنی چیزیں ترقی اور اس کی بنیادوں کو تباہ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

ان کے مطابق کسی بھی اقدام کو غزہ کے علاوہ مغربی کنارے کے دسیوں ہزاروں لوگوں کے بے گھر ہونے کی توجیہہ کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ان کا یہ بیان یو اے ای کی جانب سے اسرائیل کی ان دھمکیوں کی مذمت کے بعد سامنے آیا ہے جن میں مغربی کنارے کے الحاق کا ذکر کیا گیا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین