24.9 C
Islamabad

سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کی تاریخ کے سب سے بڑے ویلفیئر منصوبے مکمل

راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کی تاریخ کے سب سے بڑے ویلفیئر منصوبے مکمل کر لئے گئے۔ پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھایا گیا یہ قدم شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ پولیس ویلفیئر فلنگ اسٹیشنز کو شہداء پولیس کی فیملیز اور غازیوں کے نام وقف کیا گیا ہے۔

ان منصوبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی براہ راست شہداء کی فیملیز اور غازیوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہو گی۔ ہر شہید کے اہل خانہ کو ماہانہ 15 ہزار روپے جبکہ غازیوں کو 10 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت دراصل ایک اعتراف احسان ہے، شکر گزاری اور احترام کی علامت ہے۔ یہ وعدہ ہے کہ شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں ہوں گی اور نہ ہی ان کا کوئی نعم البدل ممکن ہے۔

 

یاد رہے کہ ایئرپورٹ روڈ پر قائم پولیس ویلفیئر فلنگ اسٹیشن کا افتتاح گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے کمرشل اتاشی نائف الحربی نے کیا تھا۔ اس سے قبل اپریل میں پہلا فلنگ اسٹیشن راجہ بازار میں قائم کیا گیا تھا۔ سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس ایک خاندان کی مانند ہے اور ہر افسر و اہلکار کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جاتی ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے شہداء کے اہل خانہ اور غازیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں اور ان کی خدمت کو اعزاز سمجھیں۔

 

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین