30.5 C
Islamabad

کور کمانڈر گوجرانوالہ کی پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلباء سے ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی):کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ نے کہا ہے کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلباء سے ملاقات کے دوران کیا۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ نے طلباء سے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ، طلباء نے آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر فوجی سازوسامان کی خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، طلباء کی جانب سے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

ایران امریکہ کے ساتھ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ معاہدے کا خواہاں ہے۔عباس عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت...

حکومت نے تنخواہ دار طبقے کی آمدن پرٹیکس کے 4 سلیبس میں کمی کردی

وفاقی وزیرخزانہ محمد اور نگزیب نے قومی اسمبلی میں...

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کیلئے 18 ہزار ارب کا بجٹ پیش

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں بجٹ اجلا جاری ہے جہاں...

آئندہ مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد:  اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ آج قومی...

تازہ ترین