32.1 C
Islamabad

انٹر اسلامک نیٹ ورک برائے خلائی سائنس و ٹیکنالوجی اور سپارکو کے تعاون سے دو بین الاقوامی تربیتی کورسز

اسلام آباد :انٹر اسلامک نیٹ ورک برائے خلائی سائنس و ٹیکنالوجی اور سپارکو کے تعاون سے رواں ماہ دو بین الاقوامی تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان کورسز کا مقصد اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

پہلا کورس "ویب جی آئی ایس پروگرامنگ” کے موضوع پر 22 سے 26 ستمبر تک لاہور میں ہوگا، جس میں نقشہ سازی، ڈیٹا اینالیسز، اور ویب ایپلی کیشنز بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ اس میں آذربائیجان کے ایک ماہر کا خصوصی لیکچر بھی شامل ہوگا۔ کورس میں سوڈان، سینیگال، عراق، تیونس، ترکی اور لیبیا کے ماہرین شرکت کریں گے۔

دوسرا کورس "خلائی ٹیکنالوجی سے آفات کا انتظام” کے موضوع پر 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہوگا، جس میں سیلاب ، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کے تجزیے اور ان سے نمٹنے کی تربیت دی جائے گی۔ ان کورسز کا مقصد رکن ممالک کی صلاحیتوں میں اضافہ اور خلائی سائنس کے پرامن استعمال کو فروغ دینا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین