37.7 C
Islamabad

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی زخمی سری لنکن ایمپائر روچیرا پلیاگرو کی عیادت، گلدستہ پیش کیا

دبئی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ کے دوران زخمی ہونے والے سری لنکن ایمپائر روچیرا پلیاگروگے کی ہسپتال میں عیادت کی۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی و صدر اے سی سی محسن نقوی اور ٹیم کی جانب سے ایمپائر کو گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

نوید اکرم چیمہ نے ایمپائر کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر ایمپائر روچیرا پلیاگروگے نے کہا کہ انہیں ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور عوام کی جانب سے بے پناہ محبت ملی ہے جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین