25.4 C
Islamabad

سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اب سانس پھولنے کی شکایت ہوتی ہے ،دنیا کے سابق تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا انکشاف

ٹوکیو:دنیا کے مشہور زمانہ سابق سپرنٹر یوسین بولٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھولنے کی شکایت ہوتی ہےاور ان کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی ہے۔

یہ بات انہوں نے ٹوکیو میں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ اب ورزش یا دوڑنے کی بجائے اپنا زیادہ وقت گھر اور بچوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔39 سالہ یوسین بولٹ نے 2008 سے 2016 کے درمیان 8 اولمپک گولڈ میڈل اور 11 ورلڈ چیمپئن شپ ٹائٹلز جیتے۔ یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ اب شاذ و نادر ہی جم جاتے ہیں اور دوڑنا تو تقریباً چھوڑ ہی دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عموماً وقت پر اٹھتا ہوں تاکہ بچوں کو سکول کے لئےروانہ کر سکوں۔ اگر کوئی خاص کام نہ ہو تو گھر میں ہی آرام کرتا ہوں، اگر موڈ ہو تو کبھی کبھار جم چلا جاتا ہوں۔ بچوں کے واپس آنے پر ان کے ساتھ وقت گزارتا ہوں، پھر جب وہ زیادہ تنگ کرنے لگتے ہیں تو تھوڑا فاصلہ اختیار کر لیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اب زیادہ تر جم میں ہلکی پھلکی ورزش کرتا ہوں۔ اب تو ایسا لگتا ہے کہ مجھے دوبارہ دوڑنے کی عادت ڈالنی پڑے گی کیونکہ جب میں سیڑھیاں چڑھتا ہوں تو سانس پھول جاتا ہے۔سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک چیلنج کی طرح محسوس ہونے لگا ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد یوسین بولٹ کا زیادہ وقت فیملی، فلموں اور خاص طور پر لیگو کھلونوں سے دل بہلانے میں گزرتا ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ یوسین بولٹ آج بھی 100 میٹر (9.58 سیکنڈ)، 200 میٹر (19.19 سیکنڈ) اور 4×100 میٹر ریلے (36.84 سیکنڈ) کے ورلڈ ریکارڈز کے حامل ہیں۔ انہوں نے 2017 میں پروفیشنل اتھلیٹکس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین