26.7 C
Islamabad

ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی

یو اے ای کی ٹیم 147 کا تعاقب کرتے ہوئے 17.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی, ایشیا کپ کے دسویں میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 147 کا تعاقب کرتے ہوئے 17.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یو اے ای کی جانب سے راہول چوپڑا 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دھروو پراشار 20، کپتان محمد وسیم 14، علی شان شرفو 12، حیدر علی 6، محمد زوہیب 4، محمد روہید 2، سمرنجیت سنگھ 1 جبکہ ہرشت کوشک اور آصف خان 0، 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور سلمان آغا 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔

اس سے قبل پاکستان نے یو اے ای کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی 29 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹے۔

کپتان سلمان آغا 20، محمد حارث 18، صاحبزادہ فرحان 5، محمد نواز 4، خوشدل شاہ 4، حسن نواز3 ، حارث رؤف 0 اور صائم ایوب 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

یو ا ے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے 4، سمرنجیت سنگھ نے 3 اور دھروو پراشار نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین