پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 1355 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 49 ہزار 235 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2 ہزار 977 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح ایک لاکھ 48 ہزار 272 رہی۔
بازار میں آج 1.06 ارب شیئرز کے سودے 55.82 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 150 ارب روپے کم ہوکر 17721 ارب روپے رہی۔
