36.6 C
Islamabad

این ڈی ایم اے کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کو دریائے ستلج کے کنارے سے آبادیوں کے انحلا کی ہدایت

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کو دریائے ستلج کے کنارے سے آبادیوں کے انحلا کی ہدایت کر دی، تمام متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا۔جمعرات کو این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق دریائے ستلج پرہریکے سے بہاؤ رات دس بجے 1 لاکھ 11ہزار461 کیوسک تک بڑھ گیا ۔ بہاؤ گنڈا سنگھ والا میں 100,000 سے 110,000 کیوسک تک ہو سکتا ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی میں بہاؤ تقریباً 80,000 کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے،

مون سون کا آٹھواں سلسلہ دریائے ستلج کے بالائی کیچمنٹ ایریاز میں تیز بارشوں کا باعث بنے گا۔ 23 اگست سے گنڈا سنگھ والا میں بہاو 1لاکھ 20ہزار کیوسک تک بڑھ سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کو دریائے ستلج کے کنارے سے آبادیوں کے انحلا کی ہدایت کر دی۔ تمام متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا،متعلقہ آبادیاں مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ممکنہ انخلا کے ہدایات کے بارے میں باخبر رہیں اور تیار رہیں۔ مویشیوں کی حفاظت کریں اور زرعی اثاثوں کو مناسب احتیاطی تدابیر کے ذریعے محفوظ بنائیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

امریکہ ایران جنگ بندی،فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کے دورے پر روانہ...

اسلام آباد میں آوارہ کتوں کومارنے پر مستقل پابندی کا عدالتی حکم

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی...

تازہ ترین