25.2 C
Islamabad

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی وزارت خارجہ پہنچ گئے

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی وزارت خارجہ پہنچ گئے،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم و زیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران چھٹا پاک -چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ بھی ہوگا۔ پاک – چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحاق ڈار کریں گے۔چینی وزیر خارجہ اسلام آباد میں ، پاک – چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی 19 خوارج ہلاک 11 سکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان میں این-25 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں...

اسلام آباد میں قتل ہونیوالے گروپ کیپٹن کا قاتل گرفتار

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے افسر گروپ کیپٹن...

تازہ ترین