28.4 C
Islamabad

وزیر اعظم شہباز شریف کا سیاسی قائدین سے رابطہ، ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں و سیلابی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں و سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرکے جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں موسلادھار بارش، شہری سیلاب سے نقصانات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت سندھ کوہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔

وزیراعظم نے چیئر مین این ڈی ایم اے کو سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں رہنے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے اور لوگوں کو ممکنہ خطرات کی پیشگی آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ دریں اثنا وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے فون پر بات کی۔

وزیر اعظم اور امیر جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے بارشوں و سیلاب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے اقدام کو سراہا ۔وزیر اعظم اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے مابین سندھ میں حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال اور متوقع بارشوں کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے و دیگر وفاقی اداروں کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین