28.2 C
Islamabad

گھر بیٹھے نادرا میں پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغاز

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پیدائش اور وفات کیلیے یونین کونسل کے چکر لگانے والے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی۔

نادرا نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے شہریوں کی آسانی کیلیے پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا۔

جی ہاں، شہری اب گھر بیٹھے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ یونین کونسل میں پیدائش اور وفات کی آن لائن اندراج کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت درج ذیل اضلاع میں فراہم کر دی گئی ہے:

چکوال (71 یونین کونسلز)

جہلم (44 یونین کونسلز)

ننکانه صاحب (65 یونین کونسلز)

نادرا کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت بہت جلد یہ سہولت پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین