36.2 C
Islamabad

محمد شامی کی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی کی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارت اور انگلینڈ کی حالیہ سیریز میں فاسٹ بولنگ کی کمان محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے سنبھالی، بمبراہ نے تین ٹیسٹ کھیلے اور ورک لوڈ کی وجہ سے دوسرے اور پانچویں ٹیسٹ میں انہیں آرام دیا گیا۔

بمراہ کی غیرموجودگی میں سراج نے بھارتی بولنگ اٹیک کی قیادت کی اور آخری ٹیسٹ میں سیریز 2-2 سے برابر کرنے میں ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بمراہ کی غیرموجودگی نے محمد شامی کے اخراج نے ایک بحث کو جنم دیا جو کئی سالوں سے بھارتی بولنگ لائن اپ کا لازمی حصہ تھے۔

تاہم اب رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شامی پانچ میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے اپنی فٹنس کے بارے میں پراعتماد نہیں تھے۔

انہیں فارم کی وجہ سے ڈراپ نہیں کیا گیا تھا، فٹنس مسائل ہی واحد وجہ ہے اسی لیے وہ انگلینڈ کا سفر نہیں کرسکے۔

بی سی سی آئی کے عہدیدار کے مطابق محمد شامی کو اپنی فٹنس کے بارے میں یقین دہانی کرانے میں ناکام رہے اسی وجہ سے انہیں شامل نہیں کیا گیا۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز  نے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے سے پہلے ان سے بات بھی کی تھی، لیکن وہ زیادہ پراعتماد نہیں لگ رہے تھے۔

محمد شامی دلیپ ٹرافی کے آئندہ ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

علاوہ ازیں محمد شامی کی جگہ نوجوان بولر کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کی عمر 35 برس بتائی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین