40.5 C
Islamabad

چھوٹا مسافر طیارہ دوران پرواز پراسرار طور پر غائب

سڈنی : آسٹریلوی ریاست تسمانیہ میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ دوران پرواز پراسرار طور پر غائب ہوگیا، طیارے میں ایک بزرگ جوڑا سوار تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ دوران پرواز اس وقت پراسرار طور پر غائب ہو گیا جب وہ تسمانیا سے نیو ساؤتھ ویلز کی جانب رواں دواں تھا۔

طیارے کے پائلٹ کی جانب سے کنٹرول ٹاور کو کوئی ہنگامی کال (مے ڈے) بھی موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی اس نے کسی ریڈیو رابطے کے ذریعے کوئی اشارہ دیا۔

تاسمانیا پولیس کے مطابق مذکورہ طیارہ مقررہ وقت پر اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکا تو اہلِ خانہ نے متعلقہ حکام کو مطلع کیا کہ طیارہ تاخیر کا شکار ہے، جس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش کا عمل شروع کردیا گیا۔

اس حوالے سے آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ دو نشستوں والا طیارہ بیس اسٹریٹ عبور کرتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوا۔

طیارے میں ایک بزرگ جوڑا سوار تھا جن کی عمریں 60 اور 70 سال ہے، دونوں مسافروں کا تعلق تاسمانیا سے ہے جو اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کیلیے نیو ساؤتھ ویلز جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کا پائلٹ ایک تجربہ کار ہوا باز ہے لیکن وہ جس طیارے میں سفر کر رہا تھا وہ اس کے لیے نسبتاً نیا تھا۔ آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی حکام کے مطابق طیارے کی تلاش جاری ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین