41 C
Islamabad

سعودی ایئرلائن فلائی ناس کا ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

سعودی عرب میں مشرق وسطی کی مشہور لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے یکم اگست سے ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پہلی پرواز نے جمعے کو دوپہر ایک بجکر 46 منٹ پر ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

رپورٹس کے مطابق فلائی ناس روس کے لیے ہفتے میں تین براہ راست پروازیں پیر، بدھ اور جمعے کو چلائے گی۔

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع پر جمعے کو تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں روس میں سعودی سفیر عبدالرحمن الاحمد نے شرکت کی۔

سعودی ایوی ایشن کا مقصد قومی کیریئرز کے ذریعے مملکت کو250 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا اور 2030 تک سیاحوں کی تعداد بڑھا کر سالانہ 150 ملین تک لے جانا ہے۔

فلائی ناس مشرق وسطی کی پہلی لو بجٹ ایئرلائن ہے جو سعودی سٹاک مارکیٹ تداول میں رجسٹرڈ ہے۔ 30 ملکوں میں 70 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مقامات کے لیے 139 روٹس آپریٹ کرتی ہے۔

فلائی ناس 2007 سے اپنے آغاز کے بعد سے دو ہزار سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔ 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرچکی ہے۔

ایئرلائن کا مقدصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق اپنی ترقی اور توسیعی منصوبے کے تحت 165 ملکی اور بین الاقوامی مقامات تک پہنچنا ہے۔

واضح رہے کہ فلائی ناس سعودی عرب سے وسطی ایشیا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے والی سب سے بڑی سعودی ایئرلائن ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین