31.6 C
Islamabad

پاکستان کی ثالثی کامیاب، ایران و امریکہ امن معاہدے پر متفق اتوار کو بریک تھرو کا امکان

امریکا اور ایران کے درمیان تمام محاذوں پر جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان اتوار کی دوپہر تک متوقع ہےامریکی اخبار دی واشنگٹن ٹائمز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہو گیا تھا اور اس کا 24 گھنٹوں کے اندر اعلان کیا جا سکتا ہے۔اخبار کے مطابق مذاکرات کاروں جن میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں، نے اس مسودے کی منظوری دے دی ہے اور امن معاہدے کے مسودے کو حتمی منظوری کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کو بھیج دیا گیا ہے۔اگر یہ معاہدہ کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ گزشتہ 6 ہفتوں سے جاری جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کر سکتا ہے اگرچہ صدر ٹرمپ اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ نئے حملوں کا امکان بھی موجود رہ سکتا ہے۔اخبار کے مطابق ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں۔ یہ بھی غیر واضح ہے کہ اہم اختلافی نکات، بشمول ایران کے جوہری پروگرام کا مستقبل اور پابندیوں میں نرمی کے مطالبات،کس طرح حل کیے جائیں گے۔ دونوں فریقین کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے طریقہ کار پر بھی اتفاق کرنا ہوگا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین