29.9 C
Islamabad

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر کی قیمت میں 6 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 80 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا تعین وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کیا گیا جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 7 روز کے لیے ہوگیا، جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کمی کی جا رہی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین