34.4 C
Islamabad

ایران کو جو بھی چلا رہاہو ہم اس سے بات چیت کے لیئے تیار ہیں ۔امریکی صدر

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جو بھی چلا رہا ہے اس سے ڈیل کرنے کو تیار ہوں، ایران جب چاہے ہمیں کال کر سکتا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے نمائندوں وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی وجہ بتائی اور کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ایرانی حکام سے ملاقات منگل کو ہو گی، میں نے کہا کہ منگل میں تو بہت تاخیر ہے، ہمارے نمایندے 15،16 گھنٹے سفر کر کے پاکستان نہیں جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نمائندے ایرانی رہنماؤں سے بات چیت کرنا چاہتے تھے مگر ہماری ملاقات دیگر لوگوں سے طے کرائی جا رہی تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جو بھی چلا رہا ہو اس سے ڈیل کرنے کو تیار ہوں، ایران جب چاہے ہمیں کال کر سکتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں وہ آپس میں لڑ رہے ہیں، وہاں شدید اندرونی کشمکش ہے، کئی معاملات میں وہ قیادت کے لیے لڑ رہے ہیں، بلکہ شاید قیادت نہ کرنے کے لیے لڑ رہے ہوں، کیونکہ ہم نے ان کی قیادت کی دو سطحوں کو ختم کر دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو تجاویز پر مشتمل ایک پیپر پیش کیا گیا، جب میں نے اپنے نمائندوں کا دورہ منسوخ کیا تو 10 منٹ میں ایک اور پیپر پیش کر دیا گیا جو پہلے پیپر سے بہتر تھا

مزیداسی طرح کی
Related

واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران فائرنگ حملہ آور گرفتار

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ...

پاکستان نے عرب امارات کو 2 ارب ڈالر واپس کردئیے

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈپازٹ...

تازہ ترین