28.8 C
Islamabad

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ اسلام آباد آمد متوقع

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جمعے کے روز پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔حکومتی ذرائع نے عباس عراقچی کی آج اسلام آباد آمد کا عندیہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عباس عراقچی مختصر ٹیم کےساتھ آج رات اسلام آباد پہنچیں گے اور پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم بھی اسلام آباد میں ہی موجود ہے، جس کے بعد امریکا-ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے جمعے کے روز پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے رابطہ کیا۔ اس دوران حالیہ علاقائی پیش رفت اور ایران و امریکا کے درمیان جاری جنگ بندی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خطےکی صورتِ حال، امریکا-ایران جنگ بندی اور تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئے۔نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کو اپنے مطالبات اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اس سلسلے میں پاکستان کے مستقل اور تعمیری سہولت کاری کے کردار کو سراہا۔ جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین