28.8 C
Islamabad

کوئی بھی ملک کسی کے خلاف جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرسکتا۔ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک کسی کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرسکتا، ایسے سوالات غیر سنجیدہ اور احمقانہ ہیں۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، تاہم وہ اپنے فوجی اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کرچکا ہے۔ ان کے مطابق امریکا تقریباً 75 فیصد فوجی اہداف حاصل کرچکا ہے۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے، تاہم وہ اسے کھولنے کے لیے تیار ہیں تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں (مائنز) بچھانے کی کوشش کی تو ایسی ایرانی کشتیوں کو تباہ کردیا جائے گا۔امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ابھی بھی ایران کے ساتھ ڈیل کرسکتا ہے اور تہران کو بہتر معاہدے کے لیے موقع دیا جا رہا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین