31.1 C
Islamabad

ایران امریکہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تیاریاں جاری تاریخ کا تعین نہیں ہوا ۔دفترخارجہ

پاکستان کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جلد متوقع ہے، تاہم فی الحال ان ملاقاتوں کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے لبنان میں جاری جنگ بندی کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں امن کا قیام ہی ان مذاکرات کی کامیابی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور اس وقت لبنان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے کا حصہ ہے۔ترجمان طاہر اندرابی نے مذاکرات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ثالثی کی کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان ہی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ شب ایران پہنچے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف تین ممالک کے اہم دورے پر ہیں۔طاہر اندرابی نے زور دے کر کہا کہ دنیا بھر کے سفارتی حلقوں میں پاکستان کے اس مثبت اور مصالحانہ کردار کو سراہا جا رہا ہے اور یہ دورے ہماری قیامِ امن کی مخلصانہ کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

حکومت نے پاوور سیکٹر کے ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت ختم کردی

اسلام آباد: حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے...

امن مذاکرات تیسرا مرحلہ وار اجلاس وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف امن مشن کے تیسرے مرحلے میں...

لبنان جنگ بندی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان...

تازہ ترین