23.8 C
Islamabad

ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کےخلاف امریکا میں 70 لاکھ افراد کااحتجاج جاری

امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، ملک کے تقریباً تمام بڑے شہروں میں ’نو کنگز‘ کے عنوان سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ یہ احتجاجی سلسلہ تیسری بار سامنے آیا ہے اور منتظمین کے مطابق اس سے پہلے ہونے والی ریلیوں میں بھی لاکھوں افراد شریک ہو چکے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی مختلف پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں جن میں ایران کے ساتھ جاری جنگ، امیگریشن کے سخت قوانین اور مہنگائی میں اضافہ شامل ہیں۔

احتجاج کے منتظمین نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ٹرمپ ہمیں ایک بادشاہ کی طرح کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ امریکا ہے جہاں طاقت عوام کے پاس ہے، کسی خود ساختہ بادشاہ یا ارب پتی طبقے کے پاس نہیں۔‘دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ان مظاہروں کو سنجیدہ لینے کے بجائے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے انہیں ”ٹرمپ ڈیرینجمنٹ تھراپی سیشنز“ قرار دیا اور کہا کہ ان میں صرف وہی لوگ دلچسپی رکھتے ہیں جو میڈیا میں کوریج کے لیے موجود ہیں۔

ہفتے کے روز نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لاس اینجلس سمیت تقریباً ہر بڑے شہر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے۔واشنگٹن ڈی سی میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، لنکن میموریل کی سیڑھیوں پر جمع ہوئے اور نیشنل مال تک ریلیاں نکالیں۔مظاہرین نے ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے پتلے اٹھا رکھے تھے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

مزیداسی طرح کی
Related

امریکہ ایران کا افزودہ یورینیم 20 ارب ڈالر میں لینے کا خواہاں

واشنگٹن امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے...

حکومت نے پاوور سیکٹر کے ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت ختم کردی

اسلام آباد: حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے...

تازہ ترین