36 C
Islamabad

تیل و گیس تنصیبات پر حملوں نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید 7 فیصد اضافہ کردیا

اسرائیل کی جانب سے ایران کی گیس فیلڈ پر حملے اور اس کے جواب میں ایران کی قطر کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 7 فیصد اضافے کے بعد 111 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی نئی قیمت 99.3 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین