38.1 C
Islamabad

پاکستان میں قانون اور عدلیہ کی کارکردگی میں مزید تنزلی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد :

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشنز انڈیکس (سی پی آئی) 2025 میں پاکستان کی کارکردگی ملے جلے بیرونی تجزیوں کی عکاسی کرتی ہے، جہاں صرف ایک بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کی درجہ بندی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر، دو نے بدتر قرار دی جبکہ باقی پانچ اداروں نے کسی تبدیلی کا اندراج نہیں کیا۔ سی پی آئی 2025 میں پاکستان نے 100 میں سے 27 اسکور حاصل کیا اور 182 ممالک میں سے 136ویں نمبر پر رہا، جبکہ 2024 میں پاکستان 180 ممالک میں سے 135ویں نمبر پر تھا۔ پاکستان کے معاملے میں ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے 8؍ آزاد ڈیٹا ذرائع استعمال کیے، جن میں ہر ایک عوامی شعبے میں بدعنوانی کے مختلف پہلوؤں کو ناپنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ واحد ادارہ جس نے 2024 کے مقابلے میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر قرار دی، وہ ویرائٹیز آف ڈیموکریسی پروجیکٹ ہے۔ اس ادارے نے پاکستان کا اسکور 14 (2024) سے بڑھا کر 19 (2025) کر دیا۔ اس انڈیکس میں عوامی شعبے، ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اندازوں کو مجموعی طور پر شامل کیا جاتا ہے۔ زیادہ اسکور ریاستی اداروں میں بدعنوانی کے تاثر میں نسبتاً بہتری کی نشاندہی کرتا ہے، خصوصاً سیاسی اور ادارہ جاتی سطح پر۔ تاہم، قانون کی عمل داری اور نفاذ سے متعلق اشاریوں سے اس بہتری کی تائید نہیں ہوتی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان کا مجموعی سی پی آئی اسکور محدود رہا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین