اسلام آباد:
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہےکہ یہ عجیب ہے ایک واقعے کو بنیاد بناکرآپ صوبوں تک 18ویں ترمیم اوربنیادی تعلیم تک چلےگئےسانحہ گل پلازہ پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں آگ لگی تو 40 افراد جاں حق ہو گئے تھے، لاہور میں حفیظ سینٹرمیں تین مرتبہ آگ لگی لیکن اس پر کوئی سیاست نہ کی گئی، یہ آگ ہے، ہوجاتا ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ عجیب ہے ایک واقعے کو بنیاد بناکرآپ صوبوں تک 18ویں ترمیم اوربنیادی تعلیم تک چلےگئے، سندھ ایک ملک تھا جسے قبل از مسیح دیکھا جانا چاہیے۔شہلا رضا کا کہنا تھا کہ سندھ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، یہ وہ واحد صوبہ ہے جس نے دل کھول کر مہاجرین کو ویلکم کیا
