29.4 C
Islamabad

وفاقی دارالحکومت میں پانی کی کمی کے پیش نظر چراہ ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد:

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے چراہ ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ چراہ ڈیم منصوبے پر جلد عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 4 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ جس کے بعد اسلام آباد کو روزانہ 15 ملین گیلن اضافی پانی دستیاب ہو گا۔طارق فضل چودھری نے کہا کہ چراہ ڈیم منصوبے کے لیے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت مشترکہ طور پر فنڈز فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد میں پانی کے دیرینہ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائے گا

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین