40.9 C
Islamabad

خیبرپختونخوا میں گذشتہ سال دہشت گردی کے 1762 واقعات میں 500 سو زائد ہلاکتیں ہوئیں

خیبرپختونخوا میں سال 2025 کے دوران دہشت گردی کے واقعات سے متعلق پولیس کی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق مختلف واقعات، کارروائیوں اور حملوں کے نتیجے میں صورتحال تشویشناک رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں ایک سال کے دوران دہشت گردی کے 1762 واقعات درج ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بنوں میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ 430 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں 213 واقعات درج کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈی آئی خان میں 173 اور جنوبی وزیرستان میں 111 واقعات سامنے آئے۔پولیس دستاویز کے مطابق گزشتہ سال سکیورٹی اہلکاروں سمیت 502 شہری جاں بحق ہوئے۔ پشاور شہر میں 159 پولیس اہلکار شہید اور 272 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 395 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ صوبے میں 9 خودکش حملے بھی رپورٹ ہوئے۔دہشت گردی کے ضمن میں صوبے کے 14 اضلاع میں فائرنگ کے 628 واقعات سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں سہولت کاری کے 151 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق 26 مقدمات بھی رجسٹر کیے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین