نوجوان نے دریائے راوی سے 65 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی
تفصیلات کے مطابق دریائے راوی سے ایک نوجوان نے 65 کلوگرام وزنی دیوہیکل مچھلی پکڑ لی، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
نوجوان عارف نے نارووال کے علاقے کرتارپور کے قریب دریائے راوی سے یہ بھاری بھرکم مچھلی پکڑی
مچھلی پکڑنے کے بعد عارف اسے فروخت کے لیے مچھلی منڈی لے گیا، جہاں ایک تاجر نے مچھلی کے عوض 90 ہزار روپے کی پیشکش کی، تاہم عارف نے یہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے مچھلی کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کر دی۔
عارف کا کہنا ہے کہ یہ شاہی نسل کی مچھلی ہے، جس میں کانٹا موجود ہوتا ہے اور یہ بہترین کوالٹی کی مچھلیوں میں شمار کی جاتی ہے
شہری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں پہلی بار اتنی بڑی مچھلی پکڑنے پر بےحد خوش ہے
