36 C
Islamabad

نئے دور کا آغاز، ظہران ممدانی نے سابق میئر کے احکامات منسوخ کر دیئے

نیویارک کے ڈیموکریٹک سوشلسٹ میئر ظہران ممدانی نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنے پیش رو ایرک ایڈمز کے دور کے بیشتر ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر دیئے

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد جاری ہونے والے ایک بڑے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کیا گیا، جو ان احکامات سے متعلق ہے جو ایڈمز پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد جاری کیے گئے تھے۔

امریکی اخبار ’نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق یہ اقدام بروکلین میں جمعرات کو دستخط کیے گئے پانچ ایگزیکٹو آرڈرز میں سے ایک تھا۔ اس کے تحت 26 ستمبر 2024 کے بعد ایڈمز کی جانب سے جاری کیے گئے تمام آرڈرز منسوخ کر دیے جائیں گے۔ اسی تاریخ کو ان پر وفاقی بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے

ممدانی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد نئی انتظامیہ کے لیے “نیا آغاز” یقینی بنانا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین