سپریم کورٹ
*وفاقی قانون کی موجودگی میں صوبائی قانون کے تحت زیادہ سخت سزا دینا آئین کے آرٹیکل 143 کے منافی قرار*دے دی گئی
سپریم کورٹ کا چار صفحات پر مشتمل تحریری تفصیلی فیصلہ جاری کردیاجسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے ساجد خان کی درخواست پر فیصلہ سنایاساجد خان کو پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی قانون کے تحت دی گئی سزا برقرار رکھی تھی ایف آئی آر کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 1997 کے تحت درج کی گئی تھی ٹرائل کورٹ اور اپیلٹ کورٹ نے صوبائی قانون 2019 کے تحت زیادہ سخت سزا سنائی آئین کے آرٹیکل 143 کے تحت وفاقی قانون کو صوبائی قانون پر فوقیت حاصل ہے،صوبائی قانون کے تحت دی گئی سزا آئینی طور پر درست نہیں،سپریم کورٹ نے صوبائی قانون کے تحت دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی عدالت نے درخواست گزار کی سزا میں نمایاں کمی کر دی ساجد خان کو وفاقی قانون کے تحت پانچ سال قیدِ بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کردی
