33.8 C
Islamabad

ٹیسلا کے مالک کی 139 ارب ڈالر تنخواہ سپریم کورٹ سے بحال

واشنگٹن
امریکا کی ریاست ڈیلاویئر کی سپریم کورٹ نے ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے 2018 کے تنخواہ کے پیکج کو بحال کر دیا ہے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے تنخواہ کے پیکیج کی مالیت اب تقریبا 139 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے سے قبل ایک نچلی عدالت نے اس پیکج کو ناقابلِ تصور قرار دے کر منسوخ کر دیا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا۔عدالت نے کہا کہ تنخواہ کے پیکیج کی مکمل منسوخی ایلون مسک کے لیے ناانصافی تھی، کیونکہ وہ گزشتہ چھ سال کے دوران ٹیسلا کے لیے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عدالت کے مطابق ایلون مسک کو ان کی محنت کا معاوضہ نہیں مل رہا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین