36 C
Islamabad

فائنل میں بھارت کو شکست پاکستان U-19 کا ایشین چیمپئن بن گیا

دبئی:
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو روند ڈالا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 348 رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی طرف سے 10 ویں نمبر بیٹنگ کیلئے آنے والے دپیش دیویندرن 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اوپنر وبھے سوریاوانشی نے 26 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 4، محمد صیام، عبد السبحان اور حذیفہ احسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے اوپنر سمیر منہاس نے 172 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، احمد حسین 56 اور عثمان خان 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے دپیش دیویندرن نے 3، کھلان پٹیل اور ہنیل پٹیل نے 2، 2 اور کانیشک چوہان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔فائنل میچ سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر تیار ہے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور میدان میں بھرپور فائٹ کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم دو مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکی ہے، تاہم اب تک انڈر 19 ایشیا کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ 2012 میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دیا گیا تھا۔پاکستانی ٹیم کو اس بار ایشیا کپ میں اپنی تاریخ کا پہلا ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع حاصل ہے جبکہ شائقین کی نظریں اس بڑے مقابلے پر مرکوز ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین