28.2 C
Islamabad

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا شہداء کے ورثاء کیلئے امدادی رقم بڑھانے کا اعلان

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے شہدا کے ورثا کیلئے امدادی رقم مزید 50 لاکھ روپے بڑھانےکا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پاک بھارت جنگ میں فورسزکے شہدا نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہدا کے ورثا کے لیے امدادی رقم  50 لاکھ سے بڑھا کر  ایک کروڑ  روپے اور زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر25 لاکھ روپےکرنےکا اعلان کیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کےاہل خانہ کےشانہ بشانہ ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں،حکومت ان کے ورثا کا خیال رکھےگی۔

  1. وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین