وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صاحب نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کو گورننس دینا پسِ پشت چلا گیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ ساری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے, جو کہ جیل دولز کے خلاف ہے
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ایک اہم صوبہ ہوتے ہوئے، بجائے اس کے کہ صوبائی حکومت اپنی ترجیحات امن، ترقی اور عوامی ریلیف پر رکھتی، جماعتی قیادت دن رات اسلام آباد میں اسی غیر قانونی بیانیے کے گرد سیاست گھماتی رہی
ان کا کہنا تھا کہ صرف یہی نہیں، مبینہ طور پہ تحریکِ انصاف کی ایک خاتون سیاستدان نے انتہائی منفی حکمتِ عملی کے تحت افغانستان سے چلنے والے پاکستان دشمن اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا پر خان صاحب کے حوالے سے ایک گھٹیا مہم چلوائی،اس مہم سے پوری دنیا میں پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشس کی گئی،یہ طرزِ عمل کھلی پاکستان دشمنی ہے،
انہوں نے کہا کہ ااس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،تحریکِ انصاف کو چاہیے کہ ملک دشمن بیانیے اور غلط ترجیحات ترک کر کے اب ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے
