محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے
شہریوں کو رد موسم اور دھند کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ پڑنے کا امکان ہے اور ان علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ پشاور، صوابی، مردان اور ڈی آئی خان میں بھی دھند پڑنے کی پیشگوئی ہے۔
پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں صبح اور رات کے دوران دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے
