27.7 C
Islamabad

یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست پر روسی کھلاڑی آپے سے باہر،غصے میں اپنا ریکٹ توڑ دیا

یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھانے والے ٹینس اسٹار روس کے ڈینیئل میدودیو کا دل ایسا ٹوٹا کہ اُنہوں نے میچ کے بعد ریکٹ بھی زمین اور بینچ پر مارمار کر توڑ دیا۔

اتوار کو یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں روسی ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک ڈینیل میدودیو کو فرانس کے کھلاڑی بینجمن بونز ی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اُنہیں 5 سیٹ کے بعد فرنچ کھلاڑی نے زیر کیا۔

میچ کے دوران میدودیو نے چیئر امپائر سے اُن کے فیصلے پر بحث بھی کی جبکہ شکست کے بعد اُن کا غصہ مزید بڑھ گیا۔

اُنہو ں نے پہلے زمین پر اور پھر بینچ پر مار مار کر اپنا ریکٹ توڑدیا۔

دلچسپ بات یہ کہ اس سال ومبلڈن ٹینس میں بھی ڈینیل میدودیو کو بینجمن بونزی نے پہلے ہی راؤنڈ میں ہرا دیا تھا۔

دوسری جانب سنگلز کے دیگرمقابلوں میں سربیا کے نوواک جوکووچ، امریکا کے ٹیلر فریٹز نے اپنے میچز جیت لیے ۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین