28.2 C
Islamabad

روس نے یوکرین امن معاہدے کیلئے بڑی رعایتیں دی ہیں، امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین امن معاہدے کے لیے نمایاں رعایتیں دی ہیں۔

امریکی میڈیا این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے تسلیم کرلیا کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سکیورٹی ضمانت لازمی ہوگی اور وہ کیف میں کٹھ پتلی حکومت قائم کرنے کے حق میں نہیں۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ روسی صدر نے کئی اہم رعایتیں دی ہیں جن میں یوکرین کو مستقبل میں بیرونی حملے کے خلاف سکیورٹی گارنٹی کی یقین دہانی بھی شامل ہے۔

نائب امریکی صدر نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا بھی اشارہ دے دیا، انہوں نےکہا کہ یہ فیصلہ حالات اور صورت حال کو دیکھ کر کیا جائےگا۔

دوسری جانب روسی وزیرخارجہ نے یوکرین اور روس کی جنگ ختم کرنے میں امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یوکرین میں جنگ بندی چاہتے ہیں اور اس حوالے سے امریکی صدر نے روسی ہم منصب سے بھی ملاقات کی تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ یورپی رہنما یوکرین میں امن کے خواہاں نہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ امریکی صدر نے یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے روسی ہم منصب سے الاسکا میں ملاقات کی تھی تاہم اس ملاقات کے بعد یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے کوئی اعلان نہ ہوسکا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین