33 C
Islamabad

عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پر مقدمےکیلئے سی پی او کو درخواست دےدی

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر مقدمے کے لیے سی پی او کو درخواست دے دی ۔

وکیل تابش فاروق نے درخواست کوریئر سروس کے ذریعے سی پی او آفس بھیجی ہے۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو قید میں سہولیات نہ ملنےکا نکتہ اٹھایا گیا ہے۔

وکیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 8 ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دی ہے، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 8 افراد کےخلاف مقدمےکے لیےنام شامل ہیں، درخواست میں اے ایس پی زینب، ایس ایچ او اعزاز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جیل میں قیدی کے حقوق تک نہیں دیے جا رہے، بانی پی ٹی آئی کے سیل میں روشنی تک نہیں، بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کو ملاقات تک کی اجازت نہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ تمام اقدامات مریم نواز کی ایما پر کیے جا رہے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ اڈیالہ جیل پنجاب کی حدود میں آتا ہے۔ مریم نواز ماضی میں دھمکیاں دے چکی ہیں، مریم نواز نےدھمکیاں دیں کہ بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ ہیں جسے ختم کیا جا رہا ہے۔ اے ایس پی اور ایس ایچ او سمیت چوکی انچارج باہم مشورے سے اہلخانہ کو ہراساں کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کےخلاف اقدامات اور بہنوں سے نہ ملنے پر ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ مریم نواز سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین