37.6 C
Islamabad

پاکستانی ٹیم اے ٹی ایف فائنل کے لیے سنگا پور روانہ

پاکستان کی 12 اور انڈر 12 ٹینس ٹیم 25 سے 30 اگست کے دوران شیڈول اے ٹی ایف 12 اور انڈر ٹیم مقابلے کے فائنل میں شرکت کے لیے سنگاپور روانہ ہو گئی ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال مئی میں سری لنکا میں جنوبی ایشیا کے ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کے تحت اے ٹی ایف 12 اور انڈر12 فائنل میں جگہ حاصل کی تھی ۔ٹورنامنٹ میں شریک ممالک میں ایران، سعودی عرب، سری لنکا، تھائی لینڈ، سنگاپور، ملائیشیا، ازبکستان، قازقستان، چین، کوریا اور چائنیز تائپے شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں شایان آفریدی، راشد بچانی، محمد ابراہیم حسین گل، محمد نمیر شمسی (کپتان) شامل ہیں۔پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم مضبوط ہے اور امید ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں بہترین نتائج دیں گے۔کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف نے بھی کہا کہ ہم اس اہم مقابلے میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے منتظر ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین