35.7 C
Islamabad

بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کیخلاف کھیلنےکی اجازت مل گئی

بھارتی حکومت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ 2025 میں شرکت کی منظوری دے دی ہے، جس سے آئندہ ماہ پاک بھارت ٹاکرے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

بھارتی وزارت کھیل نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی مینز کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2025 میں شرکت کرے گی کیونکہ یہ ایک کثیرالملکی ایونٹ ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت کھیل نے اعلان کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں بین الاقوامی مقابلوں میں مدمقابل ہوسکتی ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کسی صورت نہیں ہوگی۔

بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ کسی بھی کھیل کی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں ملے گی اور نہ ہی کوئی پاکستانی ٹیم بھارت میں کسی دو طرفہ مقابلے میں شریک ہوسکے گی۔

بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے کہا گیا کہ نئی پالیسی کے مطابق بھارت کی ٹیم ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ شیڈول کے مطابق کھیلےگی کیونکہ یہ کثیرالملکی ایونٹ ہے جس میں پاکستان کے علاوہ خطے کی دیگر ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔

واضح رہےکہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین