32.7 C
Islamabad

اسپورٹس بورڈکاگھرکے 2 افراد بنکاک لیجانے پرسیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو شوکازنوٹس

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں اہلیہ اور بیٹی ساتھ لے جانے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سے وضاحت طلب کرلی۔

57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ بنکاک میں ہوئی جس میں پاکستان باڈی بلڈنگ ٹیم نے بھی شرکت کی۔ٹیم کے ہمراہ 4 آفیشلز گئے جس میں سے 3 کا تعلق ایک ہی گھر سے تھا۔ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور بطور ہیڈکوچ اور منیجر بن کرگئے جب کہ ان کی اہلیہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی بطور جج اور بیٹی ٹیسٹ جج کے طور پر بنکاک گئیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انورکو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کی وضاحت طلب کی ہے اور سہیل انور کو تین روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سہیل انور نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ان کی اہلیہ پاکستان کی واحد لائسنس یافتہ باڈی بلڈنگ کی جج ہیں اور بیٹی کو وہ ٹیسٹ جج کے طور پر لےکرگئے، سب اپنے اخراجات پر بنکاک گئے تھے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئن شپ کے لیےکوئی فنڈ نہیں دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ورلڈ باڈی بلڈنگ ایک خط میں ویمنز جج کی تقریری پر زور دے چکی ہے اس وجہ سے ویمنز ججز کو لے کر جانا ضروری تھا تاکہ ویمنز ججز میں پاکستان کی نمائندگی ہوسکے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین