32.7 C
Islamabad

صدر مملکت آصف زرداری کی شہید میجر رضوان طاہر کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار یکجہتی ، شہید کو خراج عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری شہید میجر رضوان طاہر کی رہائشگاہ پر گئے، اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا اور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر رضوان نے جان دے کر قوم کا سر بلند کردیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق میجر رضوان طاہر نوشکی آپریشن میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ صدر مملکت شہید کی رہائشگاہ پر گئے اور اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ صدر مملکت نے شہید افسر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میجر رضوان شہید بہادر اور نڈر افسر تھے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ میجر رضوان نے فرض کی راہ میں جان قربان کر کے شہادت کی عظیم مثال قائم کی ہے ۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین