27.7 C
Islamabad

عالمی شہرت کے حامل اور امریکا کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو انتقال کرگئے

اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات اور سائلین کی مدد کے جذبے کے باعث مشہور ہونے والے امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کے سابق چیف جج فرینک کیپریو انتقال کرگئے۔

فرینک کیپریو طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔

فرینک کیپریو کے سوشل میڈیا میڈیا اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں ان کے انتقال کی خبر دی گئی اور بتایا گیا کہ فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں لبلبے کے کینسر سے ایک طویل جنگ لڑنے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

پیغام میں کہا گیا کہ وہ ہمیشہ ایک معزز جج کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محبت کرنے والے انسان کے طور پر یاد کیے جائیں گے۔

انتقال سے پہلے فرینک کیپریو نے اسپتال میں بستر مرگ سے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے لیے دعاکریں۔

واضح رہے کہ فرینک کیپریو جن مقدمات کی سماعت کرتے تھے وہ سوشل میڈیا پر دکھائی جاتی تھیں اور ان کے فیصلوں کا انداز انتہائی متاثر کن ہوتا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی 19 خوارج ہلاک 11 سکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان میں این-25 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں...

اسلام آباد میں قتل ہونیوالے گروپ کیپٹن کا قاتل گرفتار

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے افسر گروپ کیپٹن...

تازہ ترین