26.7 C
Islamabad

وفاقی وزیر جام کمال خان چار روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان چار روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے۔ جام کمال خان کا دورہ 21 سے 24 اگست تک جاری رہے گا۔ڈھاکہ ائیرپورٹ پر بنگلہ دیشی مشیر تجارت شیخ بشیر الدین اور پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے وفاقی وزیر کااستقبال کیا۔ وفاقی وزیر تجارت اپنے دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط بنانے اور دو طرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت کریں گے ۔ جام کمال خان دورے کے دوران اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب سے اعلیٰ سطح کی ملاقات بھی کریں گے ،اس کے علاوہ حکومتی شخصیات اور کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین