26 C
Islamabad

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعہ کو )گریٹ بیریئر ریف ایرینا، میکے میں کھیلا جائے گا۔مہمان جنوبی افریقا کی ٹیم کو میزبان کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پروٹیز نے پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز کو 98 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل جنوبی افریقا اور میزبان آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میزبان آسٹریلوی ٹیم نے پروٹیز سے 1-2 سے جیت لی تھی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے ، جس میں سے ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہوچکی ہے جبکہ ون ڈے سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے ۔

جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کل جمعہ کو گریٹ بیریئر ریف ایرینا، میکےکے مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 24 اگست کو اسی مقام گریٹ بیریئر ریف ایرینا، میکے میں کھیلا جائے گا۔

تینوں ایک روزہ میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز میں میزبان آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر مچل مارش کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کی قیادت ٹیمبا بووما کریں گے ۔

مزیداسی طرح کی
Related

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

امریکہ ایران جنگ بندی،فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کے دورے پر روانہ...

اسلام آباد میں آوارہ کتوں کومارنے پر مستقل پابندی کا عدالتی حکم

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی...

تازہ ترین