26.7 C
Islamabad

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

امریکا میں طلب بڑھنے پر خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو اضافہ دیکھا گیا جبکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے بھی قیمتوں کو سہارا دیا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز ابتدائی کاروبار میں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے اور 27 سینٹ یا 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 67.11 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے بھی 29 سینٹ یا 0.46 فیصد بڑھ کر 63 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر 60 لاکھ بیرل کی کمی کے ساتھ 420.7 ملین بیرل رہ گئے جبکہ رائٹرز کے سروے میں صرف 18 لاکھ بیرل کمی کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔ای آئی اے کے مطابق پٹرول کے ذخائر میں بھی 27 لاکھ بیرل کی کمی ہوئی جو 9.15 لاکھ بیرل کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے جس سے موسمِ گرما کی سفری سرگرمیوں کے دوران ڈرائیونگ کی مسلسل مانگ ظاہر ہوتی ہے۔

اسی رجحان کو جیٹ فیول کے چار ہفتوں کے اوسط استعمال میں اضافے سے بھی تقویت ملی، جو 2019 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اے این زیڈ کے سینئر کموڈٹی اسٹریٹجسٹ ڈینیئل ہائنس نے جمعرات کو اپنے نوٹ میں کہا کہ امریکا میں مضبوط طلب کے اشاروں نے مارکیٹ کو سہارا دیا اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین