26.7 C
Islamabad

صوبائی وزیر ہائو سنگ بلال یاسین کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دریائے راوی کا دورہ،ریسکیو، واسا ، سول ڈیفنس، لائیو سٹاک وڈی ایچ اے میڈیکل کیمپس کا جائزہ

صوبائی وزیر ہائو سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دریائے راوی کا دورہ کیا،انہوں نے ریسکیو، واسا ، سول ڈیفنس، لائیو سٹاک اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے میڈیکل کیمپس کا جائزہ لیا۔بلال یاسین نے عملے کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے پر شاباش دی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایم اے اور تمام ادارے پیشگی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر 3لاکھ کیوسک سے زائد کپیسٹی ہے، شاہدرہ کے مقام سے ابھی 23 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، بلال یاسین نے واضح کیا کہ دریائے راوی میں کشتی رانی پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے، جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے خانہ بدوشوں کو راوی کنارے سے ہٹا دیا گیا ہے،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو، واسا، لائیو سٹاک اور دیگر اداروں کے افسران موجود تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین