29.3 C
Islamabad

گواسکر نے ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف کھیلنے کو بھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری قرار دیدیا

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کو بھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری قرار دے دیا۔

سنیل گواسکر نے بھارتی کرکٹرز کے حق میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، کھیلنا یا نہ کھیلنا اس میں کھلاڑیوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہیں، اگر حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے تو اس پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔

سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ آخر کار کھلاڑی بی سی سی آئی کے کنٹریکٹ میں ہیں اور وہ حکومت سے ہدایات لیتے ہیں، اس معاملے میں کھلاڑی لاچار ہیں اور وہ صرف ایشیا کپ کھیلنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر حکومت انہیں کہتی ہے کہ کھیلو تو وہ کھیلیں گے اور اگر حکومت انہیں منع کرتی ہے تو وہ نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی 19 خوارج ہلاک 11 سکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان میں این-25 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں...

اسلام آباد میں قتل ہونیوالے گروپ کیپٹن کا قاتل گرفتار

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے افسر گروپ کیپٹن...

تازہ ترین