27.1 C
Islamabad

مریم نواز کی جاپان کو پنجاب میں ہائبرڈ کاروں کی تیاری اور اسمبلنگ کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےجاپان کو ہائبرڈ کاروں کی پنجاب میں تیاری اور اسمبلنگ کی دعوت دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوکیو میں کار سازکمپنی کےہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے کارسازکمپنی کےایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ سےملاقات کی، ملاقات کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اور اسمبلنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے جاپان کے بین الاقوامی امور کے سینئر نائب وزیر سے بھی ملاقات کی، مریم نوار نے جاپان کو ہائبرڈ کاروں کی پنجاب میں تیاری اور اسمبلنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر مریم نوازکا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے تعاون کا خیر مقدم کریں گے، لاہور اور راولپنڈی کےدرمیان ہائی اسپیڈٹرین کےذریعے نئے دور کا آغازکریں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین