27.1 C
Islamabad

چین چاہتا ہے پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں بڑا کردار ادا کرے: قونصل جنرل کراچی

کراچی میں چین کے قونصل جنرل یوند ونگ یانگ کا کہنا ہے چین چاہتا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں زیادہ بڑا کردار ادا کرے۔

جاپان کیخلاف چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک متفق ہیں کہ مسئلہ کشمیر سمیت حل طلب تنازعات اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت پُرامن طورپر مناسب انداز سے حل کیے جائیں۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں زیادہ بڑا کردار ادا کرے۔

قونصل جنرل یوندونگ یانگ کے مطابق دنیا میں یکطرفہ پن، تحفظ پسندی اور تسلط پسندی بڑھ رہی ہے۔

چینی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کو مل کر عالمی نظام کو بالاتر رکھنا چاہیے، ایسی اقتصادی عالمگیریت ہو جو سب کے مفاد میں ہو۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین